تازہ ترین خبر
یہ ایک غیر سیاسی، غیر فرقہ وارانہ، غیر منافع بخش پلیٹ فارم ہے۔ اس ادارے کےمقاصد:-
سیرت النبی ﷺ کا مقابلہ
اور
50 لاکھ روپے کے انعامات
رائے منظور ناصر کی تحریر کردہ کتاب ”سیرت النبی ﷺ “ کا مقابلہ کروایا جاتا ہے اور جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپے کے انعامات دیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے کا پہلا مقابلہ 2024 میں ہو چکا ہے اور اب دوسرے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کتاب PDF میں فری ہے، اور آپ اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ یہی کتاب آڈیو میں بھی فری دستیاب ہے، یعنی آپ یہ پوری کتاب سن بھی سکتے ہیں۔ اس کتاب کے امتحان کا داخلہ بھی فری ہے۔ اس مقابلے میں ہر عمر کے مسلمان حصہ لے سکتے ہیں، یعنی بچے، بالغ، بوڑھے، عورتیں اور مرد۔
(یہ انعامات سیرت النبی ﷺ کا مقابلہ جیتنے والوں کو دیے گئے)
رائے منظور ناصر نے سیرت النبی ﷺ کا ایک انوکھا مقابلہ کروایا اور مقابلہ جیتنے والوں کو50,00,000(پانچ ملین) روپے کے نقد انعامات دیے۔ یہ مقابلہ 10دسمبر 2023 کو لاہور میں منعقد ہوا اور مقابلہ جیتنے والوں کو 31 جنوری 2024 کو الحمرا ء لاہور میں 50 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ چوہدری محمد سرور (سابق گورنر پنجاب)، معروف صحافی جناب مجیب الرحمان شامی، جناب حسن نثار، جناب توفیق بٹ اور محترم جسٹس (ریٹائرڈ) نذیر احمد غازی (مشہور ٹی وی اینکر پرسن اور مذہبی سکالر)، درجنوں سینئر بیوروکریٹس، سیاست دانوں اورمیڈیا کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اسلام کی 1459 سالہ تاریخ میں ایسا مقابلہ (سیرت النبی ﷺ کی کتاب کا مقابلہ جس میں بچے، بڑے اور بوڑھے بیک وقت حصہ لے سکتے ہیں اور جیتنے والوں کو پچاس لاکھ روپے کے انعامات) کبھی نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز بھی پاکستان کو عطا فرمایا۔
(سیرت النبی ﷺ کے دوسرے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے)
اس مقابلے کا تحریری امتحان رائے منظور ناصر کی تحریر کردہ کتاب ”سیرت النبی ﷺ “ سے لیا جائے گا۔ یہ کتاب پی ڈی ایف میں مفت ہے۔ داخلہ بھی مفت ہے۔
اس مقابلے کا تحریری امتحان اکتوبر 2025 میں ہوگا۔ امتحان کی تاریخ، رول نمبر سلپس، امتحانی مرکز کا مقام، ٹائم وغیرہ تمام امیدواروں کو بروقت بتادیا جائے گا۔ براہ مہربانی FAQs (اکثر پوچھے جانے والے سوالات) کو غور سے پڑھیں جو کہ اسی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔
سیرت النبی ﷺ کے مقابلے کےتمام انتظامی اخراجات اور انعا مات کی رقم رائے منظور ناصر اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں ۔اس لیے ہم کوئی چندہ یا عطیہ وصول نہیں کر تے۔
آپ درج ذیل میں سے کسی بھی طریقے سے تعاون کر کے ہمارے پارٹنر بن سکتے ہیں :۔
FAQs
ہر مسلمان خواہ وہ پاکستان میں ہو یا کسی اور ملک میں رہتا ہو امتحان میں حصہ لے سکتا ہے۔
غیر مسلم اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔
امتحان میں ہر عمر کے مسلمان حصہ لے سکتے ہیں یعنی چھوٹے بھی اور بڑے بھی۔ مرد بھی اور عورتیں بھی۔
رائے منظور ناصر کی تحریر کردہ کتاب” سیرت النبی ﷺ “ سے امتحان کی تیاری کرنی ہے۔
نہیں۔( صرف رائے منظور ناصر کی تحریر کردہ کتاب سیرت نبیﷺ ہی سے تیاری کرنی ہے)۔
PDF میں یہ کتاب فری ہے اور اسی ویب سائٹ (Website ) سے ڈاؤن لوڈ (Download) کی جا سکتی ہے ۔اگر آپ کو چھپی ہوئی کتاب یعنی Printed Book چاہیے تو آپ فون نمبر 1182211۔0344 پر واٹس ایپ میسج بھیج دیں ۔اس نمبر پر کال نہ کریں بلکہ Whatsapp Message کر یں ۔ کتاب آپ کے گھر پہنچا دی جائے گی۔
اس کتاب کی قیمت چند سو روپے ہے ۔مدرسوں ،سکولوں اور کالجوں کا اگر زیادہ کتابوں کا آرڈر ہو گا تو خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔
جی ہاں، یہ پوری کتاب آڈیو میں اسی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ آپ اسے سن بھی سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کر سکتے ہیں۔
بالکل نہیں۔ آپ پی ڈی ایف (PDF)سے بھی تیاری کر سکتے ہیں جو کہ بالکل فری ہے۔ البتہ اگر اپنی مرضی اور خوشی سے آپ چاہیں تو چھپی ہوئی (Printed Book) خرید سکتے ہیں۔
یہ مقابلہ لاہور میں ہو گا۔
نہیں ۔ (صرف لاہور میں ہو گا)۔
جن لوگوں کا داخلہ فارم آۓ گا انہیں امتحان سے پہلے جگہ یعنی امتحانی سنٹر ،تاریخ اور وقت بتا دیا جاۓ گا۔
نہیں۔( یہ مقابلہ آن لائنOnline نہیں ہو گا)
اس مقابلے کا تحریری پیپر لیا جائے گا۔
اس امتحان میںMCQs(Multiple Choice Questions)نہیں ہوں گے۔ امتحان میں چھوٹے سوالات آئیں گے مثلاً مکہ مکرمہ کس ملک میں واقع ہے ؟
اس تحریری پیپر میں کل 20 مختصر سوالات آئیں گے۔ پیپر کا ٹائم 50 منٹ ہو گا ۔
کتاب کے پہلے 32 صفحات یاد نہیں کرنے اور صفحہ نمبر 285 ، 286 پر جو نعت ہے وہ بھی زبانی یاد نہیں کرنی۔ امتحان کے لیے صفحہ نمبر 33 سے 488 تک ساری کتاب زبانی یاد کرنی ہے ۔
جی ہاں
پورا پیپر اسی کتاب کے اندر سے ہوگا۔ اس کتاب کے باہر سے کوئی سوال نہیں آئے گا۔
داخلہ بھیجنے کے لیے آپ فون نمبر 03441182211 پر واٹس ایپ میسج بھیجیں (کال نہیں کرنی)۔ آپ کو داخلے کے بارے میں ساری معلومات اور طریقہ کار بتا دیا جائے گا۔
جی ہاں۔ مختلف داخلہ فارم میں ایک ہی فون نمبر لکھا جا سکتا ہے۔
یہ مقابلہ اکتوبر 2025 میں منعقد ہو گا۔
اس میں اندازاً 2 سے 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن اس کا انحصار امیدواروں کی تعداد پر ہے۔
امیدواروں کو ایک ہی دفعہ لاہور آنا پڑے گا۔ ایک ہی دن میں امتحان دے کر واپس جا سکیں گے۔
جن امیدواروں کا تعلق لاہور یا اس کے نزدیک علاقوں سے ہوگا ان کو صبح کی شفٹ میں امتحان کے لیے بلایا جائے گا ۔ جب کہ دور والے امیدواروں کو دوپہر کی شفٹ میں امتحان دینا ہوگا تاکہ وہ ایک ہی دن میں امتحان دے کر واپس جا سکیں۔ امتحان کے وقت کی پابندی لازمی ہوگی۔ اس لئے لاہور سے دور رہنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ ایک رات پہلے لاہور پہنچ جائیں یا رات کا سفر کرلیں۔
نہیں( تمام امیدواروں نے آنے جانے اور ٹھہرنے کا خود بندوبست کرنا ہے)
اس مقابلے میں جیتنے والے 25 ۔خوش نصیبوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ پہلا انعام دس لاکھ روپے (One Million)ہے اور آخری انعام یعنی کم سے کم انعام ایک لاکھ روپے ہو گا۔ان کے علاوہ حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیے جائیں گے۔
اس امتحان کی کوئی فیس نہیں ہے ۔نہ داخلہ فیس ہے اور نہ ہی رجسٹریشن فیس ہے اور نہ ہی کوئی اور فیس بلکہ سب کچھ فری ہے۔
پہلے مقابلے کا تحریری امتحان لاہور میں 10۔دسمبر 2023 کو منعقد ہوا تھا ۔جیتنے والوں کو 31۔جنوری 2024 کو الحمراء لاہور میں 50 لاکھ کے نقد انعامات دیے گئے ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب تھے ۔اس کے علاوہ ملک کی مشہور ترین شخصیات بھی وہاں موجود تھیں جن میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،حسن نثار،مجیب الرحمن شامی،جسٹس (R) نذیر احمد غازی اور توفیق بٹ شامل تھے۔اس کے علاوہ بیورو کریسی،سیاست دانوں اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس مقابلے کی ویڈیوز TV نیوز وغیرہ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
جیتنے والوں کے نام: ۔
اس کے علاوہ درجنوں لوگوں کو حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیے گئے۔
اس پروجیکٹ کے لیے کوئی چندہ یا عطیہ وصول نہیں کیا جاتا۔یہ ساری رقم کتاب کے مصنف اور اس مقابلے کے روح رواں رائے منظور ناصر اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں ۔اس پروگرام کے سلسلے میں اگر کوئی بھی شخص آپ سے چندہ مانگے تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم اس کے خلاف ایف آئی آر(FIR ) درج کرا سکیں۔
بدقسمتی سے کافی لوگ ہمارے پیغا مات کو غور سے نہیں پڑھتے اور وہی سوال بار بار پوچھ رہے ہوتے ہیں جن کا جواب ہم اپنی ویب سائٹ(Website) یا میسج میں پہلے ہی دے چکے ہوتے ہیں لہذا اگر کسی نے وہی سوال پوچھاتو اسے جواب نہیں دیا جائے گا البتہ کوئی نیا سوال ہو تو1182211۔0344 پر واٹس اپ میسج کریں۔ اس نمبر پر کال نہیں کرنی بلکہ وٹس ایب میسج کرنا ہے ۔
سیرت النبی ﷺ کا پہلا امتحانی پیپر
رائے منظور ناصر ”رہنمائی“ کے چیئرمین
ہیں۔ ان کا مختصر تعارف یہ ہے
یہی میرا تعارف ہے گدائے مصطفیٰ ﷺ ہوں میں
یہی میرا تعارف ہے
گدائے مصطفیٰ ﷺ ہوں میں